ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی معیشت کے دو ناسور تھے ، ایک نوٹ بندی اور دوسرا جی ایس ٹی ، نوٹ بندی سے بھارتی معیشت کو اربوں کا مالی خسارہ: منموہن سنگھ

ملک کی معیشت کے دو ناسور تھے ، ایک نوٹ بندی اور دوسرا جی ایس ٹی ، نوٹ بندی سے بھارتی معیشت کو اربوں کا مالی خسارہ: منموہن سنگھ

Tue, 07 Nov 2017 23:44:45    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سابق وزیر اعظم او رمعروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا کہ ہم نے نوٹ بندی کا واضح اثر دیکھاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک فیصدی کا واضح مطلب یہ ہے کہ ملک میں کتنے لوگوں کی نوکری چلی گئی ، کتنے کارخانے بند ہوگئے ۔ اس نوٹ بندی کی سانحہ کی ستم ظریفی یہی رہی کہ مودی سرکار نے اس سے کچھ بھی نہیں سیکھا ، کسان ، چھوٹے صنعت کاروں کو اس سے کافی پریشانی ہوئی اور مزید ستم خیزی یہ کی کہ بغیر کسی منظم منصوبہ کے غیر معقول جی ایس ٹی کا نفاذ کر دیا اس سے بھی ملک کے ہر ایک شہری کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح ہوکہ احمد آباد کے شاہی باغ علاقہ میں سردار پٹیل اسمارک احاطہ میں ایک عمومی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارٹی کی سوچ جی ایس ٹی کو آسان سے آسان تر بنانے کی ہے ۔

منموہن سنگھ نے موجودہ مرکزی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے پارلیا منٹ اور نجی ملاقاتوں کے درمیان ہونی والی گفت و شنید پر کوئی عمل نہیں کیا ؛ بلکہ اس سے ہمیشہ ایک حریف کی طرح گریز ہی کیا ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ جی ایس ٹی چھوٹے تاجروں کے لئے ایک خوفناک خواب بن گیا ہے۔علاوہ ازیں منموہن سنگھ نے اپنے خطاب میں پنجاب کی غربت اور تقسیم کا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب میں غربت دیکھی ہے، پنجاب میں تقسیم کا درد برداشت کیا ہے ۔ میری زندگی میں کانگریس کی پالیسییں مؤثر تھیں. ہم نے غربت سے باہر 140 ملین افراد کو غربت کی ستم کاری سے باہر نکالا ؛ لیکن کوئی حکومت اس کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ملک کی معیشیت کے دو ناسور تھے جو معیشت کو لب گور کرگئے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ گجرات دورہ پر ہیں اور گجرات اسمبلی انتخابات کے تحت عوامی رابطہ کی مہم میں شامل ہیں ۔ 

 


Share: